جاپان سے بہ ذریعہ پرواز آنے والے مسافر کے کمپیوٹر پر قتل کی ہدایات تھیں

لاس اینجلس: وفاقی حکام نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار ہونے والے استاد، جس نے بلٹ پروف ویسٹ پہنی تھی اور جس کے بیگوں کی تلاشی میں چاقو، لاش لے جانے والے بیگز، ایک دھوئیں کا بم اور دوسرے ہتھیار برآمد ہوئے، کے کمپیوٹر پر ایسی فائلیں بھی تھیں جن میں ہدایات موجود تھیں کہ لوگوں کو اغوا اور قتل کیسے کیا جائے۔

نائب امریکی اٹارنی میلیسا مِلز نے کہا، اس کے علاوہ یونگڈا ہوآنگ ہیرس کی فائلوں سے ظاہر ہوا کہ اس کو لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد میں “گہری دلچسپی” ہے، بشمول ویڈیو جس کا عنوان “اسکول گرلز ان سیمنٹ” ہے۔

پراسیکیوٹر نے 28 سالہ ہیرس، جو بوسٹن یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہے اور جاپان میں جونیئر ہائی اسکول استاد کے طور پر کام کر رہا تھا، کی عدالت میں پیشی کے دوران مذکورہ دریافتوں کی وضاحت کی۔

ہیرس کو جاپان سے بوسٹن جاتے ہوئے لاس اینجلس میں عارضی قیام کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق، اس کے حلیے نے قانون نافذ کرنے والوں کی توجہ کھینچی، اور جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہتھیاروں کا دفینہ برآمد ہوا۔ دھوئیں کا بم سامان کی تلاشی کے باوجود طیارے میں آ گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.