گیمبا کا چین کے ساتھ مکالمہ جاری رکھنے کا عزم

ٹوکیو: وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا نے جمعہ کو چین کے ساتھ سلگتے علاقائی تنازع پر مکالمہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، تاہم خبردار کیا کہ ٹوکیو کی جانب سے مفاہمت کی بھی حدود ہیں۔

گیمبا نے جاپانی اور چینی خارجہ وزارتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر اہلکاروں کی جمعرات کو ٹوکیو میں ملاقات کا خیرمقدم کیا، جس میں دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ نائب وزیر کی سطح کی ملاقات کا اہتمام ہونا چاہیئے۔

گیمبا نے رپورٹروں کو بتایا، “جاپان اور چین دونوں کو آرام سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا کِیا جائے ۔۔چاہے اس میں کچھ وقت ہی کیوں نہ لگ جائے”۔

جمعرات کی وزارتی ملاقات آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگارڈ کے بیان کے ایک دن بعد ہوئی ہے، جس کے مطابق چین دو اعلی ترین اقتصادی شخصیات کو اس ہفتے جاپان میں منعقدہ عالمی مذاکرات میں نہ بھیج کر “پیچھے رہ جائے” گا۔

یہ جزائر،جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے، ٹوکیو کے زیر انتظام ہیں لیکن بیجنگ بھی ان پر دعوی کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.