اپنی 3 سالہ بچی کو مارنے کی کوشش پر ماں گرفتار

ایباراکی: پولیس نے اتوار کو ایک 27 سالہ عورت کو حراست میں لیا جس نے مبینہ طور پر اپنی 3 سالہ بچی کو ایناشیکا، صوبہ ایباراکی میں واقع اپنے گھر میں گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق، آسامی یاماؤکا نامی مشتبہ عورت نے اتوار کی صبح 9:30 بجے اپنی بیٹی کے گلے میں ایک تولیہ لپیٹ کر اس کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی۔ یاماؤکا کی ماں جو اس کے ساتھ رہتی ہے اور اس کے دو بچوں نے بچی کو اپنے کمرے میں بے ہوش پڑی ہوئی پایا اور 119 پر کال کی۔

پولیس نے کہا، لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہو گئی ہے۔ پولیس سے منسوب بیان کے مطابق، یاماؤکا پر قتل عمد کا الزام لگایا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس نے جرم کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.