خواتین جاپان کی معیشت کو بچا سکتی ہیں: آئی ایم ایف کی سربراہ لیگارڈ

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ کی خاتون ڈائریکٹر نے اتوار کو کہا، عورتیں اگر کام کریں تو وہ جاپان کی مزمن طور پر کم کارکردگی دکھانے والی معیشت کی مدد کر سکتی ہیں۔

کرسٹائن لیگارڈ نے کہا کہ جاپان کی کم اور عمر رسیدہ ہوتی افرادی قوت، جس نے ملک کو ویلفیئر اخراجات کی ادائیگی کی مشکلات میں پھنسا دیا ہے، خواتین کے ٹیلنٹ کی آمد سے حقیقی فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔

لیگارڈ نے ٹوکیو، جہاں آئی ایم ایف سالانہ اجلاس منعقد کر رہا ہے، میں رپورٹروں کو بتایا، “چونکہ عمر رسیدگی کا مسئلہ موجود ہے ۔۔ میرا خیال ہے کہ خواتین حقیقتاً بہت زیادہ مدد کر سکتی ہیں”۔

انہوں نے ملک میں خواتین کے کردار پر آئی ایم ایف کی ایک تحقیق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “یہ دنیا کے لیے انتہائی اہم ہے تاہم جاپان کے لیے خاص طور پر اہم ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین جاپان کو حقیقتاً بچا سکتی ہیں”۔

انہوں نے کہا، ” آج آپ کے پاس 10 جاپانی خواتین میں سے پانچ جاب مارکیٹ سے باہر ہیں، مقابلتاً مردوں میں 10 میں سے صرف دو (جاب مارکیٹ سے باہر) ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.