جاپان اور امریکی فوجیوں کی جزیرہ واپس لینے کی مشق

ٹوکیو: اتوار کی اطلاعات کے مطابق، ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین متنازع ٹاپوؤں پر ناسور بنتے تنازع کے دوران، جاپان اور امریکہ ایک مشترکہ فوجی مشق پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد دور دراز کے جزیرے کو غیر ملکی فوج سے واپس لینے کی نقل کرنا ہے۔

جی جی پریس اور کیودو نیوز ایجنسی نے نامعلوم ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ یہ مشق، جو نومبر میں شروع ہونے والے وسیع مشترکہ جنگی حربوں کا حصہ ہے، جاپان کے جنوب مغرب میں اوکی ناوا میں ایک غیر آباد جزیرے کو استعمال کرے گی۔

کیودو نے کہا، اس مشق میں جاپانی اور امریکی فوجیوں کی جانب سے جزیرے پر دوبارہ قبضے کے لیے ایک جراتمندانہ اور ہوائی حملہ شامل ہو گا جس میں کشتیاں اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں گے۔

جاپان اور چین مشرقی بحر چین میں واقع ان چٹانی ٹاپوؤں، جنہیں جاپان میں سینکاکو جزائر اور چین میں دیاؤ یو جزئر کہا جاتا ہے، پر عرصہ دراز سے باہمی چپقلش کا شکار ہیں۔

یہ مشق اطلاعات کے مطابق ایریسوجیما کا غیر آباد جزیرہ استعمال کرے گی۔ یہ ننھا جزیرہ، جو امریکی فوج کے لیے فائرنگ رینج کے طور پر استعمال ہوتا ہے، بھی مشرقی بحر چین میں واقع ہے لیکن یہ متنازع جزائر کی لڑی سے سینکڑوں کلومیٹر (میل) دور ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.