ہیوگو کے ایک مکان سے 3 لاشیں برآمد

ہیوگو: پولیس نے اتوار کو کہا کہ انہیں آماگاساکی، صوبہ ہیوگو میں ایک عورت، جسے پچھلے سال قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کے مکان سے تین لوگوں کی باقیات ملی ہیں۔

64 سالہ میاکو سومیدا کو گرفتار کر کے اس پر 66 سالہ کازوکو اوئی کو مار مار کر مارنے اور اس کی لاش کو ایک دھاتی ڈرم، جو پچھلے سال ایک وئیر ہاؤس سے برآمد ہوا، میں کنکریٹ میں ملفوف کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، ملنے والی ایک لاش ایک عورت کی ہے جس کے متعلق خیال تھا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا مر چکی ہے۔ تفتیش کاروں نے کہا کہ باقیات کے زیادہ گل سڑ جانے کی وجہ سے قریب ہی پائی جانے والی دوسری لاش کی عمر اور جنس کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

پولیس نے پیر کو کہا کہ قریب ہی پائے جانے والے ہڈیوں کے ٹکڑوں کے تجزیے سے پتا چلا کہ وہ ایک تیسری لاش سے تعلق رکھتے تھے۔

پولیس کا خیال ہے کہ ان میں سے ایک لاش 87 سالہ خاتون کی ہو سکتی ہے، جو اس ملکیت کی سابقہ رہائشی تھی، اور قریباً 10 سال قبل لاپتہ ہو گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.