60 ویں سال گرہ پر ایم ایس ڈی ایف کی جانب سے جنگی جہازوں کی نمائش

جے ایس یوداچی پر سے: میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نے ہفتے کو اپنی 60 ویں سالگرہ ایک بڑی جنگی مشق کے ذریعے منائی جس کا مقصد اس کی بحری طاقت کی نمائش تھا۔ یہ نمائش چین کے ساتھ کشیدہ علاقائی تنازع کے دوران ہوئی ہے۔

قریباً 40 جہازوں – بشمول اپنی مثال آپ تباہ کار جہاز، ناہموار ساحلی علاقوں پر حملوں کے قابل ہوور کرافٹس اور روایتی توانائی سے چلنے والی ایک نئی آبدوز – نے 2012 کی بحری بیڑے کی نمائش میں حصہ لیا، جو ملٹری پریڈ کے مساوی میری ٹائم نمائش ہے۔ قریباً 30 بحری ہوائی سواریوں، خصوصاً ہیلی کاپٹروں، نے بھی حصہ لیا۔ 20 سے زیادہ ممالک، بشمول چین، کے نمائندوں نے ٹوکیو کے مغرب میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا، جنہوں نے تباہ کار جے ایس کوراما سے اس کا معائنہ کیا، نے کہا کہ جاپان کو اپنی سلامتی کے لیے “شدید” چیلنجوں کا سامنا ہے، اگرچہ انہوں نے بیجنگ کے ساتھ مشرقی بحر چین میں واقع جزائر پر تنازع کا خصوصی ذکر نہ کیا۔

نودا نے اس مشق، جو ہر تین برس بعد منعقد ہوتی ہے تاہم اس سال 60 ویں سالگرہ کی وجہ سے اسے توسیع دی گئی، میں حصہ لینے والے ملاحوں سے کہا کہ “نئی ذمہ داریوں” کا سامنے کرنے کے لیے تیار رہیں جیسا کہ ملک کے گرد سلامتی کی صورت حال بدل رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.