سافٹ بینک کی جانب سے سپرنٹ نیکسٹل کی 20 ارب ڈالر کی خریداری کا اعلان

ٹوکیو: جاپانی موبائل کیرئیر سافٹ بینک نے پیر کو ایک عفریتی معاہدے کا اعلان کیا جس کے مطابق وہ امریکی سپرنٹ نیکسٹل کو قریباً 20 ارب ڈالر کے عوض خریدے گا جو کسی بھی جاپانی فرم کی سب سے بڑی سمندر پار خریداری ہے۔

سافٹ بینک نے کہا کہ یہ جرات مندانہ قبضہ اسے سپرنٹ نیکسٹل کے 70 فیصد حصص کا مالک بنا دے گا، جو اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون وائرلیس کے بعد تیسری بڑی امریکی موبائل فرم ہے، جبکہ یہ معاہدہ اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو گا۔ “تاہم، چیلنج کو نظر انداز کرنا شاید بڑا رسک ہو۔”

اس نے کہا، یہ سمندر پار شادی، جس کے قریباً 70 ملین وصول کار صارفین ہوں گے، سافٹ بینک کو چائنہ موبائل اور ویریزون کے بعد عالمی طور پر موبائل فرموں میں تیسرے نمبر پر لاکھڑا کرے گی۔

جاپان کے تیسرے بڑے موبائل آپریٹر نے تصدیق کی کہ اس معاہدے کے لیے نقدی اور قرضے جاپان کے بڑے قرض دہندگان اور ڈیسٹچ بینک کی جانب سے مہیا کیے جائیں گے۔

ڈیسٹچ ٹیلی کام نئی کمپنی میں 70 فیصد حصے کا مالک ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.