ٹوکیو: ٹوکیو لاء آفس نے نے پیر کو اپنے دفتر کی ایک خصوصی شاخ کھولی جس کا مقصد غیرملکیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ جاپان میں کھلنے والا اپنی نوعیت کا پہلا دفتر ہے۔
اس نے اپنی ویب سائٹ میں کہا، یہ دفتر، جو میتا، میناتو وارڈ، میں واقع ہے، چھ وکلاء کے عملے پر مشتمل ہے جو انگریزی، چینی، کوریائی اور ہسپانوی میں قانونی معاونت مہیا کریں گے۔ دوسری زبانوں کے لیے یہ دفتر جامعہ ٹوکیو برائے غیر ملکی علوم سے مترجم کی خدمات بھی حاصل کرے گا۔
اب تک، توشیما وارڈ میں واقع “فارنرز اینڈ انٹرنیشنل سروس سیکشن آف ٹوکیو پبلک لاء آفس”، جو نومبر 2010 میں قائم کیا گیا، جاپان میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے قانونی مشاورت کرنے والا اکلوتا ادارہ تھا۔ اہلکاروں کے مطابق، اپنے افتتاح کے بعد سے اس نے 700 سے زیادہ مقدمے نپٹائے ہیں۔
سانکئے شمبن کےمطابق، آفس نے کہا کہ لیبر، ویزا اور طلاق کے معاملات پر مشاورت کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے میناتو وارڈ میں ایک اور دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں غیرملکیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔
دفتر سے رابطہ کرنے کے لیے 03-6809-6200 پر کال کریں۔