ٹوکیو: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے پیر کو جاپان کی بڑی سیاسی جماعتوں کا چکر لگایا، اور اس سال کے آخر میں متوقع ایوان زیریں کے انتخابات میں ممکنہ اتحاد کے لیے کچھ اپوزیشن جماعتوں کو ٹھونک بجا کر دیکھا۔
ہاشیموتو کی جاپان بحالی پارٹی اس الیکشن میں امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک مصروف دن کے دوران ہاشیموتو نے یوؤر پارٹی کے رہنما یوشیمی واتانابے، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) صدر شینزو ایبے، نیو کومیتو پارٹی کے سربراہ ناتسوؤ یاماگوچی، پیپلز فرسٹ پارٹی کے رہنما اچیرو اوزاوا اور حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) سیکرٹری جنرل ازوما کوشیشی سے ملاقات کی۔
ہاشیموتو نے بعد میں رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے ہر رہنما سے پالیسی معاملات پر بات چیت کی اور کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں کچھ چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے متلاشی ہیں تاکہ دو بڑی پارٹیوں کا مناسب متبادل تیار کیا جا سکے۔
ٹوکیو کے موجودہ دورے کے دوران وہ ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا سے بھی ملے۔