ٹوکیو: جاپان میں سات لوگوں کی گمشدگی کی تفتیش میں مصروف پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک مکان میں تین بری طرح گل سڑ چکی لاشیں دریافت کیں اور اب بھی تلاش میں ہیں کہ وہ مزید کوئی لاش کھود کر نکال سکتے ہیں یا نہیں۔
ایک بڑا آپریشن زیر عمل تھا جب ویک اینڈ کے دوران آماگاساکی، صوبہ ہیوگو کے ایک مکان سے دو ننگی زنانہ لاشیں دریافت ہوئیں۔ ایک تیسری لاش پیر کو رات گئے اس ملکیت کے نیچے سے کھینچ کر نکالی گئی۔
پولیس 64 سالہ میاکو سومیدا سے اس کے تعلق کی تفتیش کر رہی ہے، جس نے پچھلے سال 66 سالہ خاتون کو مار مار کر مارنے اور اس کی لاش کنکریٹ بھرے ڈرم میں تلف کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، تمام کے تمام سات گمشدگان کسی نہ کسی طرح مشتبہ سے تعلق رکھتے تھے۔
پہلی لاش بظاہر 60 کے پیٹے یا زیادہ عمر کی کسی عورت کی تھی، جبکہ دوسری 20 یا 30 کے پیٹے میں کسی عورت کی تھی۔
ہیوگو پولیس کے ترجمان نے کہا کہ تفتیش کار مکان میں ہی رہیں گے تاکہ پتا چلا سکیں کہ وہاں کوئی اور لاش تو نہیں ہے۔