شیزوؤکا: پولیس اور اطلاعات کے مطابق، منگل کو ایک ہاتھی نے صوبہ شیزوؤکا کے چڑیا گھر میں اپنے محافظ کو اس وقت روند کر مار ڈالا جب اس نے عظیم الجثہ جانور کو اپنے نوزائیدہ بچھڑے پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس نے کہا، اینتھاوونگ کھامفون، جو لاؤس سے تعلق رکھتا تھا، فوجی سفاری پارک میں رات کے وقت دوسرے محافظوں کے ساتھ ہاتھیوں کا خیال رکھتا تھا جب ایک ماں نے اتوار کو بچہ جنا۔
ایک مقامی پولیس افسر نے کہا، “کھامفون ایک اور محافظ کے ساتھ پنجرے میں داخل ہوا چونکہ ماں نے بچے پر حملہ شروع کر دیا تھا”۔ “ماں نے اس کے بعد کھامفون پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔”
30 سالہ شخص ہاتھیوں کا ماہر تھا جو ان جانوروں کے ساتھ 15 سال سے کام کر رہا تھا۔ جی جی پریس اور روزنامہ سانکےئی نے چڑیا گھر کے حوالے سے بتایا، وہ پچھلے سال جولائی میں ایک مادہ ہتھنی کے ساتھ لاؤس سے جاپان آیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق محافظ اس وقت ہلاک ہو گیا جب دو ٹن کی ہتھنی پارک میں اس کے سینے پر سوار ہو گئی، جو ماؤنٹ فُوجی کے نزدیک ہے۔