شنگھائی کے ریستوران میں 4 جاپانیوں پر حملہ

شنگھائی: ایک سفارتکار نے منگل کو کہا کہ شنگھائی کے ریستوران میں جانے والے چار جاپانیوں پر حملہ کیا گیا جس سے جاپانی قونصلیٹ کو بڑے چینی شہروں میں اپنے شہریوں کے لیے انتباہ پھر سے جاری کرنے پر مجبور ہونا پڑا جیسا کہ علاقائی تنازع جاری ہے۔

جاپانی سفارتکار نے اے ایف پی کو بتایا، یہ چاروں چین کے تجارتی مرکز میں ایک چینی کولیگ، جو ان کے ساتھ ایک ہی جاپانی کمپنی میں کام کرتا ہے، کے ساتھ پچھلی جمعرات کو ایک ریستوران میں ڈنر کر رہے  تھے جب انہیں لوگوں کے ایک گروہ نے مکے اور ٹھڈے مارے۔

“چینی حملہ آور ان سے پوچھ رہے تھے کہ آیا وہ جاپانی ہیں یا نہیں۔”

سفارتکار نے کہا، شنگھائی کی پولیس نے جاپانی اہلکاروں کو اطلاع دی کہ “کئی” چینی لوگوں کو اس مقدمے سے تعلق کے شبہہ میں ویک اینڈ کے دوران حراست میں لیا گیا۔ قونصلیٹ کی جانب سے جاپانی کمپنی کا نام جاری نہیں کیا گیا۔

قونصلیٹ نے جاپانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ رات کے وقت محتاط رہیں، عوامی جگہوں سے دور رہیں اور عوامی مقامات پر جاپانی زبان بولنے سے احتراز کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.