نودا نے توہوکو کی تعمیر نو کے لیے مختص شدہ بجٹ پر نظر ثانی کا حکم دے دیا

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے منگل کو کابینہ کے وزرا کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آفت زدہ توہوکو کے علاقے کی تعمیر نو کے لیے مختص کردہ سرکاری فنڈز اسی کام کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

نودا کے احکامات اس تنقید کے بعد سامنے آئے ہیں کہ کچھ فنڈز تعمیر نو کی بجائے غیر متعلقہ منصوبوں جیسا کہ دوسرے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور وہیلنگ مخالف ایکٹوسٹوں کے خلاف کوششوں (جس میں 2.4 ارب ین گئے) کی مدد وغیرہ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

اگلے پانچ برسوں کے دوران 19 ٹریلین ین، جن میں سے زیادہ تر ٹیکس میں اضافے سے حاصل ہوں گے، تعمیر نو کے کاموں پر خرچ ہوں گے۔

تعمیر نو کے وزیر تاتسوؤ ہیرانو اور وزیر خزانہ کوئیریکی جوجیما نے کہا کہ وہ آفت زدہ علاقے میں ہر منصوبے، جس کے لیے سرکاری فنڈز مختص کیے گئے، کو بہ احتیاط جانچیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.