اوساکا: اہلکاروں نے منگل کو کہا، اوساکا میں پانچ اساتذہ، جو اسباق کے دوران اسکول کے گراؤنڈز میں چھپ کر جلدی جلدی سگریٹ کے دو کش لگا لیتے تھے، کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
تعلیمی بورڈ کے بڑوں نے پانچوں سے 500,000 ین بطور جرمانہ رکھ لیے، جب انہیں کام کے اوقات کے دوران اسکول کے دروازوں کے باہر سگریٹ نوشی کرتے پکڑ لیا گیا۔
یہ پانچوں 2008 میں جاری کیے گئے ایک حکمنامے کا شکار ہوئے، جسے اس وقت کے صوبائی گورنر تورو ہاشیموتو نے جاری کیا تھا، جنہوں نے اتھارٹی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے برعکس سگریٹ نوشی اب بھی جاپانی بارز اور ریستورانوں میں عام بات ہے۔