اوکی ناوا کے گورنر کا مبینہ ریپ پر امریکی ردعمل کا خیرمقدم

واشنگٹن: اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما نے منگل کو امریکی کی جانب سے اپنے فوجی ملازمین کے ہاتھوں ایک مقامی خاتون کے مبینہ ریپ پر “فوری” ردعمل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ واشنگٹن اس کیس کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

ناکائیما اوکی ناوا میں امریکی فوج کی بڑی تعداد کی موجودگی پر پہلے سے پلان شدہ ایک سمپوزیم کے لیے واشنگٹن کے دورے پر تھے، جبکہ اس سے ایک ہفتہ قبل ہی دو 23 سالہ امریکی فوجی ملاحوں کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو سڑک پر زد و کوب کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

امریکہ نے اس کیس کے جواب میں جاپان میں اپنے 47000 فوجیوں — جو اوکی ناوا اور دوسری جگہوں پر موجود ہیں — کو غیر معینہ مدت تک رات کے کرفیو کا پابند کر دیا ہے۔

امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی نے ٹوکیو اور واشنگٹن ہر دو کے خلاف اوکی ناوا میں ناراضگی کو ہوا دی ہے، جو 1945 سے 1972 تک امریکی قبضے میں رہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.