ٹوکیو: کوسٹ گارڈ نے جاپان کے وزیر اعظم کی جانب سے سیکیورٹی سخت کرنے کے وعدے کے ایک دن بعد منگل کو کہا ہے کہ ٹوکیو کے زیر کنٹرول جزائر کے متنازع پانیوں میں چینی حکومت کے چار بحری جہاز تیر رہے تھے۔
کوسٹ گارڈ نے کہا، بحری نگرانی کے جہاز مشرقی بحر چین میں واقع جزائر کے گرد 12 بحری میل کے علاقائی پانیوں کے زون میں دوپہر 12 بجے کے قریب داخل ہوئے۔
کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس کے علاوہ دو ماہی گیر گشتی جہاز لڑی میں واقع ایک اور جزیرے کے نام نہاد متصل پانیوں میں دیکھے گئے، جو مزید 12 بحری میل تک پھیلے ہوئے ہیں۔
پچھلے دو ماہ کے دوران جب سے ٹوکیو نے جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہلانے والے ان جزائر کو قومیایا ہے، تب سے چینی جہاز ان پانیوں میں آتے اور جاتے رہے ہیں جنہیں جاپان اپنا خودمختار علاقہ گردانتا ہے۔