بینک آف جاپان کی جانب سے کمرشل بینکوں کے لیے لامحدود قرضوں کے اجرا

ٹوکیو: جاپان کی کساد بازاری کا شکار معیشت کو دھکا لگانے کے لیے دباؤ کا شکار بینک آف جاپان نے منگل کو کہا کہ ایک نیا پروگرام جاری کرے گا جو کمرشل بینکوں کو “لامحدود” قرضوں کی سہولت دے گا تاکہ وہ اپنے قرض دینے کے عمل میں بھی تیزی لا سکیں۔

اس نے کہا، بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ طویل مدتی فنڈز “کم شرح سود پر مالیاتی اداروں کو ان کی درخواست پر مہیا کیے جائیں، جس کا مقصد ان کے جارحانہ عمل کو فروغ دینا اور فرموں اور گھرانوں کے لیے پہل کارانہ قرضوں کی طلب میں اضافہ کرنا ہے،” جبکہ اس نے مزید کہا کہ قرضوں کی مقدار “لامحدود” ہو گی۔

بینک آف جاپان نے امریکہ اور یورپ کے مرکزی بینکوں کی جانب سے مماثل اعلانات کے بعد 11 ٹریلین ین کی تازہ مالیاتی نرمی کا اعلان بھی کیا تاکہ ملک کی سست پڑتی معیشت کو تیر رفتار بنایا جا سکے۔

بینک کی پالیسی میٹنگ کے بعد اس کا فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ستمبر میں صنعتی پیداوار توقعات سے کم رہی ہے، جبکہ جاپان نے حال ہی میں 30 سال کے عرصے میں ستمبر کے بدترین تجارتی اعدادوشمار پیش کیے ہیں، چونکہ چین کے ساتھ علاقائی تنازع نے برآمدات کو نقصان پہنچایا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.