ٹوکیو: شینتارو اشی ہارا کا بطور ٹوکیو گورنر عہدِ اقتدار بدھ کو باضابطہ طور پر ختم ہو گیا جب ان کا استعفی ٹوکیو میٹروپولیٹن اسمبلی نے رسمی طور پر منظور کر لیا۔
اشی ہارا، جو پہلی بار 1999 میں گورنر منتخب ہوئے تھے، پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نئی قومی سیاسی جماعت بنانے کے لیے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور نیو کومیتو کی جانب سے امیدوار کھڑے کیے جانے کی توقع ہے۔
80 سالہ اشی ہارا موجودہ لیڈر تاکیو ہیرانوما کی جگہ سن رائز پارٹی آف جاپان کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور نومبر کے شروع میں جماعت کو نیا نام دیا جائے گا۔ سن رائز پارٹی کے پاس پانچ قانون ساز ہیں جن کی اوسط عمر 73.5 سال ہے۔
جب ان سے تاناکا کے خیالات، کہ وہ “عاقبت نااندیش بوڑھا ہے”، کے بارے میں پوچھا گیا تو اشی ہارا نے کہا ،”میں “عاقبت نااندیش ہو سکتا ہوں تاہم میں ایک ثابت قدم عاقبت نااندیش بوڑھا ہوں”۔