ٹوکیو: سونی کارپوریشن نے جمعرات کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے فروخت کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کے سلسلے میں تھوڑے مالی خسارے کی اطلاع دی اور پورے مالی سال کے لیے منافع کی طرف لوٹنے کی اپنی پچھلی پیشن گوئی پر قائم رہا، جبکہ پچھلے برس کمپنی کو تاریخ کا بدترین خسارہ ہوا تھا۔

جاپانی الیکٹرونکس و اینٹرٹینمنٹ کمپنی نے جولائی سے ستمبر کے دورانیے میں 15.5 ارب ین کا خسارہ ریکارڈ کیا، جو پچھلے سال کے اسی دورانیے میں ہونے والے 27 ارب ین کے خسارے سے بہت بہتر ہے۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والا ادارہ، جو براویا ٹی وی اور پلے اسٹیشن 3 گیم مشین تیار کرتا ہے، دوسری جاپانی الیکٹرونکس صنعتوں کی طرح گہری مشکلات کا شکار ہے جن پر فلیٹ پینل ٹی وی کے سستے متبادلات، اور ایپل انکارپ نے دباؤ ڈالا ہوا ہے۔

سونی جاپانی طبی سامان ساز ادارے اولمپس کارپوریشن میں صف اول کا حصہ دار بن رہا ہے,  جو اینڈو اسکوپ میں دنیا کی منڈیوں کے بڑے حصے پر قابض ہے جو جسم کے اندر داخل ہو کر اعضا کو دیکھنے والے خصوصی ساخت کے آلات ہیں، اور ان سے چیک اپ اور سرجری میں مدد لی جا سکتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.