لفٹ حادثے میں خاتون کی ہلاکت؛ پولیس کا شنڈلر کے دفتر پر چھاپہ

پولیس نے جمعرات کو کہا، کانازاوا، صوبہ اشی کاوا میں صفائی کرنے والی ایک مقامی عورت اپنی ساتھی کے سامنے اس وقت کچل کر ہلاک ہو گئی جب اس نے چلتی لفٹ سے باہر قدم رکھ دیا۔

63 سالہ عورت توشیکو مائیدا آپا ہوٹل کانازاوا ایکامائی میں لفٹ کے فرش اور منزل کی چھت کے مابین پھنس گئی تھی۔ “وہ اوپر اٹھتے لفٹ کے فرش پر لڑکھڑائی اور گر گئی۔”

ایک اہلکار نے کہا ، “ڈبے نے اوپر اٹھنا جاری رکھا اور اسے لفٹ کے فرش اور منزل کی سیڑھیوں کے مابین پھنسا دیاِ”، جبکہ مزید اضافہ کیا کہ اس کے پیچھے کھڑی اس کی ایک ساتھی نے اپنی نظروں سے یہ واقعہ دیکھا جو دوپہر 3 بجے سے تھوڑی دیر قبل پیش آیا۔

لفٹ ساز ادارے شنڈلر، جو سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھتا ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک پولیس تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، اور مزید اضافہ کیا کہ مذکورہ لفٹ 1998 میں نصب کی گئی تھی۔

جمعرات کو بعد میں پولیس نے شنڈلر کے ناگویا میں واقع دفتر اور لفٹ کی دیکھ بھال کرنے والی فرم کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.