فوکوئی: نو تخلیق شدہ ایٹمی نگران ادارے کی ایک پانچ رکنی ٹیم نے جمعہ کو صوبہ فوکوئی میں اوئی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 4 تلے واقع فالٹ لائن پر تحقیق کی۔
یہ ری ایکٹر، جسے جولائی میں کانسائی الیکٹرک پاور کو نے دوبارہ چلایا تھا، ممکنہ طور پر فعال فالٹ لائن پر واقع ہے جو 900 میٹر طویل ہے۔ پلانٹ کا نمبر چار ری ایکٹر جولائی میں چلایا گیا تھا۔ اس اس وقت وزارتِ تجارت و صنعت نے کہا تھا کہ ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے سے روکنے کی کوئی وجہ نہیں چونکہ فالٹ لائن کے بارے خیال تھا کہ وہ غیر فعال ہے۔
قانون فعال فالٹ لائنوں پر ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ اگر فالٹ لائن کو فعال قرار دیا گیا تو دونوں ری ایکٹر بند کر دئیے جائیں گے۔
ایک روزہ تحقیق ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حکومت عوامی مخالفت کے باوجود سرما میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے بند پڑے ایٹمی ری ایکٹر چلانے پر غور کر رہی ہے۔