نوبل انعام یافتہ، اور 5 دیگر کو شہنشاہ کی جانب سے ثقافتی ایوارڈ

شینیا یاماناکا، جو اس سال کے نوبل انعام برائے طب کے شریک فاتح تھے ،ان چھ لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے ہفتے کو شاہی محل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ‘آرڈر آف کلچر’ وصول کیا۔

یہ ایوارڈ ہر سال 3 نومبر کو دئیے جاتے ہیں جو ثقافتی دن اور جاپان میں قومی چھٹی کا دن ہے۔

50 سالہ یامانا کے علاوہ ثقافتی ایوارڈ کے دوسرے وصول کاروں میں 80 سالہ فلم ڈائریکٹر یوجی یامادا، 86 سالہ پینٹر توشیو ماتسوؤ، 80 سالہ فنی نقاد شوجی تاکاشینا، 88 سالہ قانونی اسکالر شیگیرو اودا،  86 سالہ پینٹر توشیو ماتسوؤ اور 81 سالہ سالماتی حیاتیات دان یاسویوکی یامادا شامل ہیں۔

حکومت نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگلے ہفتے 15 لوگ فنونِ لطیفہ اور سائنس میں اپنی خدمات کی بنا پر ثقافتی میرٹ کا شخصی ایوارڈ حاصل کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.