ہوکائیدو کے لیے سرما میں بجلی کی 7 فیصد بچت کا ہدف

ٹوکیو: حکومت نے جمعہ کو ہوکائیدو کے لیے سرما میں بجلی بچانے کے اقدامات کا اعلان کیا، جہاں علاقائی بجلی ساز ہوکائیدو الیکٹرک پاور کمپنی کو فوکوشیما ایٹمی بحران کے بعد اپنا اکلوتا ایٹمی بجلی گھر بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ہوکائیدو کی بجلی فراہم کنندہ کمپنی کو رسد کی مد میں تھوڑی سی اضافی بجلی کی پیداوار کی توقع ہے جو سرما میں گرم رکھنے کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کم پڑ سکتی ہے، جب درجہ ہائے حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر جاتے ہیں۔

دو سال قبل سے ٹوکیو نے ہوکائیدو کے خدماتی علاقوں یعنی شمالی علاقوں میں بجلی کی کم از کم 7 فیصد بچت کی ترغیب دی ہے، چونکہ ہوکائیدو کا اکلوتا ایٹمی بجلی گھر اس سال کے شروع سے معینہ مدت کے لیے بند ہے۔

دوسری یوٹیلیٹی کمپنیوں کے خدماتی علاقوں کے لیے حکومت نے کسی ہندسی ہدف کے بغیر 3 دسمبر سے 29 مارچ تک کام کے دنوں (ویک ڈےز) کے دوران بجلی کی بچت کا کہا ہے۔

پچھلے سال زلزلے و سونامی سے پیدا شدہ بحران کے بعد ایٹمی حفاظت پر پائی جانے والی عوامی پریشانی کی وجہ سے دو کے علاوہ جاپان کے تمام تر 50 ایٹمی ری ایکٹر بند پڑے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.