ایباراکی کے پارکنگ لاٹ سے نومولود بچی کی لاش برآمد

ایباراکی: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ ایک نومولود بچی، جس کا ناڑو بھی نہیں کاٹا گیا تھا، ہیٹاچی، صوبہ ایباراکی کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ لاٹ میں مردہ پائی گئی۔

پولیس کے مطابق، پارکنگ لاٹ کے قریب سے گزرنے والے ایک آدمی نے زمین پر خون دیکھا۔ خون کے چھینٹوں کا تعاقب کرتے ہوئے وہ نومولود کی لاش تک پہنچا جو پارکنگ لاٹ کے ایک کونے میں واقع شیڈ تلے منہ کے بل پڑی ہوئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ بچی برہنہ تھی اور اس کے جسم پر بیرونی زخموں کے کوئی نشان نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.