ٹوکیو: پیر کے میڈیا پول کے مطابق، وزیر اعظم یوشیکو نودا کی حکومت کے لیے ستمبر 2011 میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ووٹروں کی حمایت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
اخبار یومیوری شمبن کے پول سے واضح ہوا کہ جواب دہندگان میں سے صرف 10 فیصد نودا کی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو 25 فیصد کی تعداد کے نصف سے بھی کم ہے جو مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک (پارٹی ایل ڈی پی) کو ووٹ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ سروے ویک اینڈ کے دوران کیا گیا تھا جبکہ حکومت ایک بل، جو بجٹ کے نصف سے زیادہ اخراجات کو کور کرتا ہے، پاس کرنے کی جد و جہد میں ہے اور جبکہ جاپان کے وزیر انصاف نے پچھلے ماہ کے اواخر میں منظم جرائم کے سنڈیکیٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی خبروں پر استعفی دے دیا۔
نودا کی حکومت کے لیے حمایت 19 فیصد پر تھی، جو ایک ماہ پہلے کیے جانے والے سروے سے 15 فیصد کم تھی اور ستمبر 2011 میں ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کم ترین تھی۔