ٹیکس ایجنسی 2 ملین ڈالر مالیت کے ہیرے نیلام کرے گی

ٹوکیو: جاپان کے ٹیکس انسپکٹر  بقایا جات ادا نہ کر سکنے والے لوگوں سے ہیرے ضبط کرنے کے بعد، کم از کم 2 ملین ڈالر مالیت کے ان جواہرات کو انٹرنیٹ نیلامی کے ذریعے فروخت کر رہے ہیں۔

یہ پانچ جواہرات جن میں ایک کی بولی 40.8 ملین ین (50,70,00 ڈالر) سے شروع ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق 7.5 قیراط کا بے داغ چٹانی ٹکڑا ہے جس کا قطر آدھ انچ (1.3 سینٹی میٹر) سے زیادہ ہے۔

ماہرینِ جواہریات نے اس ہیرے کو ڈی کا درجہ دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ بے رنگ ہے۔

جمعہ کو شروع ہونے والے بولیوں کے ایک سلسلے میں پانچوں جواہر ایک ہفتہ طویل نیلامی کے مرحلے میں داخل ہوں گے، جبکہ کسی بھی پتھر کے لیے 25.6 ملین ین کم از کم قیمت ہو گی۔

ٹیکس ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ ٹیکس نادہندگان کے نام نہیں بتا سکتا جن سے انہوں نے ہیرے ضبط کیے۔

غیر ملکی اسپورٹس کاریں، فر کی کھالیں اور برانڈ نیم والے ہینڈ بیگ کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

جاپانی زبان میں ویب سائٹ مندرجہ ذیل پتے پر دیکھی جا سکتی ہے: http://www.koubai.nta.go.jp/

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.