ڈاؤنلوڈ قوانین کا ایک ماہ، صارفین موسیقی پر کم رقم صرف کر رہے ہیں: سروے

ٹوکیو: یکم اکتوبر سے جانتے بوجھتے ہوئے جاپان میں کاپی رائٹ والی موسیقی اور ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا قابلِ سزا جرم بن گیا جس کے لیے دو سال قید اور 2 ملین ین جرمانے تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یہ قانون جون میں پاس کیا گیا تھا جب جاپانی موسیقی کی صنعت، جو امریکہ کے بعد دنیا میں دوسری بڑی ایسی صنعت ہے، نے مسلسل مالیاتی نقصانات کی رپورٹ دی، اور تجزیہ نگاروں نے عندیہ دیا کہ موسیقی کا 10 میں سے صرف ایک ڈاؤنلوڈ قانونی ہوتا ہے۔

تاہم، حالیہ شماریاتی سروے کے مطابق، قانون پاس ہونے کے بعد سے جاپان میں موسیقی کی فروخت میں کمی جاری ہے اور صارفین موسیقی میں دراصل پہلے کے مقابلے میں بھی کم دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ کیا جاپان کے نئے سخت گیر قوانین نے دراصل موسیقی کی فروخت پر منفی اثر ڈالا ہے؟

اس کے جوابات میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک یا دو لوگ یہ عندیہ دیتے ہیں کہ نئے سخت قانون نے انہیں موسیقی کی خریداری سے بد دل کر دیا ہے، تاہم اکثریتی جوابات یہ کہتے ہیں کہ “شاید” حالیہ عرصے میں موسیقی کی فروخت میں اتنی کمی کا سبب عمومی دلچسپی میں کمی ہے اور نئی البمز روپے کا اچھا متبادل محسوس نہیں ہو رہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.