واشنگٹن: صدر باراک اوباما نے 140 سے بھی کم حروف میں سب کچھ کہہ دیا۔
“یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ آپ کا شکریہ،” اوباما نے ٹویٹ کیا۔
الیکشن کی رات ٹوئیٹس جیسے بہہ رہی تھیں۔
ٹوئٹر کی ترجمان ریچل ہاروٹز نے کہا، “منگل کی رات الیکشن سے متعلق 31 ملین سے زیادہ ٹوئٹس کی گئیں، جس سے الیکشن کی رات امریکی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹویٹ کیا جانے والا موقع بن گئی”۔
ٹیکساس کے ری پبلکن گورنر رک پیری کی ناکام صدارتی مہم کے منتظم روب جانسن کے لیے ٹوئٹر نے “اس بار تحریک کا رخ بدل دیا اور آنے والے برسوں میں بھی بڑا کردار ادا کرنا جاری رکھے گی”۔
جانسن نے کہا، “ہم اب ویب سائٹؤں پر ریفریش پر کلک نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے پورچ میں اخبار والے کے اخبار پھینکنے کا انتظار کرتے ہیں”۔
بہت سے سیاسی رپورٹروں اور مہماتی عملے کے ٹوئٹر اور فیس بک پر ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں پر ہی اکثر سب سے پہلے خبر سامنے آتی تھی۔ “آگے کی طرف دیکھیں تو امیدواروں کو جیتنے کے لیے مزید جارحانہ سوشل میڈیا حکمت عملی اپنانا ہو گی۔”