ٹوکیو: بدھ کو صوبہ ناگاساکی کے گرم چشمے والے مقام ‘اوباما’ میں صدر باراک اوباما کے دوبارہ انتخاب کی خوشی منائی گئی۔
اوباما کے لوگوں کے لیے صدر اوباما کے دوبارہ انتخاب کا مطلب ہے کہ وہ اپنے مشترکہ نام سے روپیہ کمانے کا مزید موقع پا سکتے ہیں۔ جاپانی میں اوباما کا مطلب “چھوٹا ریتلا ساحل” ہے۔
مغربی ساحلی قصبے نے الیکشن کے نتائج دیکھنے کے دوران ایک ضیافت کا اہتمام کیا۔ اوباما سٹی ہال کے اہلکار ہیروکازو یومو نے کہا، “ہولا رقاص جنہیں اوباما گرلز کہا جاتا ہے، نے اوباما کی آبائی ریاست ہوائی کے احترام میں رقص کیا”۔
یومو نے کہا، “چار مزید سال”۔ “چناچہ ہم خوش ہیں کہ یہ جاری رہے گا اور ہمارا شہر تعمیر کرنے میں مدد کرے گا۔”