ٹوکیو: اخباری اطلاعات کے مطابق، دو امریکی فوجی ملازموں پر بدھ کو اوکی ناوا میں ایک جاپانی خاتون سے مبینہ ریپ کے الزامات عائد کیے گئے، ایک ایسا مقدمہ جس نے مذکورہ جزیرے پر امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دے دی ہے۔
اوکی ناوا کے پراسیکیوٹران نے 23 سالہ کرسٹوفر براؤننگ اور سکائلر ڈوزیر واکر پر پچھلے ماہ ایک خاتون سے زیادتی اور اسے زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، یہ دونوں فوجی ملازم مبینہ طور پر 16 اکتوبر کو طلوعِ آفتاب سے قبل ناہا کی گلی میں عورت کے پاس پہنچے اور اس پر جنسی حملہ کیا، جبکہ مزید بتایا گیا کہ اس واقعے کے دوران خاتون کو گردن پر زخم آئے۔
اس کیس نے اوکی ناوا میں مذمت کو جنم دیا، جو واشنگٹن کے جاپان میں موجود 47,000 فوجیوں میں سے نصف سے زائد کا متامل میزبان ہے، اور اس نے کمانڈروں پر صورتحال سنبھالنے کی ذمہ داری ڈال دی۔
تاہم چند ہی ہفتوں بعد ایک اور واقعے میں کرفیو کے اوقات کے دوران اوکیاناوا کے ایک دیہی پب میں پینے کے بعد ایک فوجی ملازم مبینہ طور پر ایک اپارٹمنٹ میں گھس گیا اور اسکول کے ایک طالبعلم کے منہ پر ضربیں لگائیں۔