عوامی نیشنل پارٹی جاپان کی پہلی سالگرھ اور پاکستان ایسوسی ایشن کے کامیاب اور پرامن انتخابات کی خوشی میں پرتکلف تقریب

عوامی نیشنل پارٹی جاپان کی پہلی سالگرھ اور پاکستان ایسوسی ایشن  کے کامیاب اور پرامن انتخابات کی خوشی میں پرتکلف تقریب 

عوامی نیشنل پارٹی  کی جاپان میں پهلی سالگرھ اور  پاکستان ایسوسی ایشن  کے کامیاب اور پرامن انتخابات کی خوشی میں توچیکي کین میں واقع حاجی رفیق لالو کے یارڈ پر ایک پروقار اور تقریب منعقد هوئی حاجی رفیق لالو اے ان پی کے مرکزی نائب صدر هیں  ـ

پاکستتان ایسوسی ایشن کے صدر جناب شہزاد بہلم صاحب اس تقریب کے صدر تھے  

جبکه شاملین میں تھے 

جناب حسین خان ٹوکیو والے ، عبدالرحمان صدیقی   ، سید مطلوب علی ، طاهر بیگ ، امجد اقبال جنجوعه ، چوھدری ضیاء   حافظ شاھد ، میاں عاصم رضا ، احمد سعید بھٹی ، سائیں سلیم شیرو کے علاوھ مذهبی تنظیموں فلاحی اداروں اور مختلف کینوں میں رهنے والوں نے شرکت کی 

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا 

محترم حسن خان صاحب نے پارٹی کے ماضی پر روشی ڈالی پختووں کی اسلام پسند طبیت کو سراھا ـ

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نعیم صان نے پاجا خان کی خدائی خدمت گاری اور انکی زندگی کے مختلف پلوں پر اور ان کے اقاول اور عدم تشدد کے فلسفے پر بڑی پر مغز باتیں کیں ـ

انھوں نے اسفند یار ولی خان کی صوبه میں قیام امن کی کوششوں کو بھی سراھا 

مهمان خصوصی شہزاد بہلم نے اپنے خطاب سے پہلے 

اباراکی کین اور گنماں کین کے علاقائی عہدے داروں سے ایسوشی ایشن کے دستور پر حلف لیا 

انہوں نے ایےاین پی  کو شاندار پارٹی دینے اور دو نئے علاقائی برانچ دفتر بنانے پر مباک باد دی  ـ

اس کے علاوھ انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن  کے دستور اور اغراض مقاصد پر گفتگو کی 

سینئیر نائب صدر کی تجویز پر  پیپلر پارٹی کے ذولفقار علی بھٹو  کو لیے ان کی برسی  کا دن هونے  کی وجه سے بھی فاتحه خانی کی  گئی ـ

نائب صدر حاجی رفیق نے تقریر کی بجائے مختصر پیغام دیا که سردی زیادھ هو گئی ہے 

اس لیے کھانے سے لطف اندوز هوا جائے 

مہمانوں کے لیو لذیذ گھانوں کا انتظام کیا گیا تھا