امریکی بحریہ کا اپنے لیڈروں سے کہنا ہے کہ جنسی حملے روکنے کے لیے اور سخت کام کریں

نورفوک، وا: امریکی بحریہ پوری دنیا میں اپنے لیڈروں کو بتا رہی ہے کہ فوجی ملاحوں کی جانب سے جنسی حملوں کی روک تھام کے لیے اور سخت کام کریں،  جب جاپان میں دو ملازم ریپ کے الزامات پر گرفتار ہوئے، اور خطے میں اہم اتحادی کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دی۔

یہ مبینہ ریپ 16 اکتوبر کو اوکی ناوا میں ہوا، جس سے جزیرے میں ہنگامہ شروع ہو گیا اور جاپانی حکومت کی جانب سے سخت سرزش کی گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، فوجی ملاح 20  کے پیٹے میں اس عورت پر حملہ کرنے سے قبل پی رہے تھے، جو طلوعِ آفتاب سے قبل اپنے گھر جا رہی تھی۔

امریکی فوج اور ان کے اوکی ناوا کے میزبانوں میں کشیدگی عرصہ دراز سے جاری ہے۔

دوسری چیزوں کے علاوہ بحریہ شراب پی کر زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور جونیئر ملاحوں کو سامنے آ کر اپنے ساتھیوں کو ایسی صورتحال، جہاں اس قسم کا حملہ ہو سکتا ہے، میں ملوث ہونے سے قبل ہی روکنے کے لیے تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.