ٹوکیو: ایک ارضیات دان نے خبردار کیا ہے کہ جاپان کا اکلوتا چلنے والا ایٹمی بجلی گھر قشر ارض میں موجود زلزلیاتی فالٹ لائن پر واقع ہو سکتا ہے، اور کہا کہ اسے چلنے رہنے دینا “بہت احمقانہ” ہو گا۔
متسوشیسا واتانابے کا کہنا ہے کہ فوکوئی صوبے میں واقع اوئی ایٹمی پلانٹ کے نیچے زمینی ٹیکٹونک پلیٹیں حرکت کر سکتی ہیں، جس سے پچھلے سال کی فوکوشیما ایٹمی آفت کے درجے کی تباہی آ سکتی ہے، اگرچہ ایٹمی ایڈوائزری پینل پر موجود ان کے کچھ کولیگ اس سے اختلاف کرتے ہیں۔
واتانابے، جو ٹیکٹونک ارضیات دان ہیں، اس پانچ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جسے ایٹمی نگران اتھارٹی نے پلانٹ کے نیچی ٹیکٹونک پلیٹوں کی صورتحال کی جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے، جو ملک کے چلنے والے دو ایٹمی ری ایکٹروں کا مرکز ہے۔
واتانابے نے کہا، “ہم پلانٹ کو خدمات سے فارغ کرنے پر غور نہیں کر رہے”۔