ٹوکیو کی شام پر کانفرنس میں 60 ممالک کے مندوبین کی آمد متوقع

ٹوکیو: جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ قریباً 60 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 مندوبین اس ماہ ٹوکیو میں ہونے والی کانفرنس میں متوقع طور پر شرکت کریں گے، جس کا مقصد شام کے آمر بشار الاسد پر دباؤ ڈالنا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا، یہ “شام کے دوست گروپ” کے ممالک کے سینئر حکومتی اہلکاروں کو اکٹھا کرے گا، جو شامی اپوزیشن کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اسد کی آمریت اور راج پر دباؤ میں اضافہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے کہا: “اس اجلاس کا مقصد شامی حکومت پر پابندیوں میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد بڑھانا اور اس پر دباؤ کے موثر پن میں اضافہ کرنا ہے”۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق، شام کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو اس میٹنگ پر سخت تنقید کی اور یہ کہتے ہوئے ٹوکیو سے مطالبہ کیا کہ اسے منسوخ کرے کہ پابندیاں شامی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.