اوساکا میں آدمی نے پیشگی تنخواہ سے انکار پر بھائی کو قتل کر دیا

اوساکا: ایک 37 سالہ شخص کو اوساکا میں حراست میں لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی کو اس لیے قتل کر دیا کہ اس نے اُسے اس کی تنخواہ میں سے ایڈوانس دینے سے انکار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق، تسویوشی اشی ہارا نامی مشتبہ، جو تعمیراتی کارکن ہے، کو پولیس نے اتوار کو حراست میں لیا۔ عینی شاہدین نے دعوی کیا کہ وہ ہفتے کو صبح 10 بجے کے قریب اپنے چھوٹے بھائی کوزوشیرو اشی ہارا سے بحث کر رہا تھا جس کے بعد اس نے اس پر کار چڑھا دی۔ تسویوشی جائے وقوعہ سے بھاگ نکلا اور اسے اتوار کو 2 بجے کے قریب پولیس نے قریبی کار پارکنگ سے گرفتار کر لیا۔

تسویوشی نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس کے بھائی، جو اس کا آجر بھی تھا، نے جب اسے پیشگی تنخواہ دینے سے انکار کیا تو وہ غصے میں آ گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.