ٹوکیو: کیا آپ کو کبھی شدید فرسٹریشن ہوئی ہے کہ آپ ٹیکسٹ پیغام میں اپنا غصہ نہیں نکال سکتے؟ تو پھر سمیش میسج آپ ہی کے لیے ہے۔
اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنے اسمارٹ فون کو شدید غصے میں ہلا کر، جیسے آپ کسی کو مارنے کے لیے نیچے لا رہے ہوں، اپنے پیغام کے “ٹکڑے اڑا سکتے ہیں”۔ بس یہ خیال رکھیں کہ غصے سے گھماتے وقت آپ اپنے موبائل کو مضبوطی سے پکڑے رہیں اور اسے سچ میں ہی فرش پر نہ دے ماریں۔
سمیش میسج آپ کا موڈ پوچھ کر اسٹارٹ ہوتی ہے۔ اچھا موڈ چنیں، اور اپنا پیغام لکھیں اور اپنے فون کو جج کا ہتھوڑا اور خود کو جج سمجھ کر ہلا ڈالیں۔
یہ ایپ آپ کے ہلارا دینے کی طاقت کو ناپتی ہے، مارنے کی طاقت جتنی زیادہ ہوتی ہے، اسکرین کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے بعد پیغام ایک لنک کی صورت میں بھیجا جاتا ہے، جو کھولے جانے کی صورت میں “وصول کنندہ کے فون پر دھاڑ سے دے مارا جاتا ہے”۔
سمیش میسج اب اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے اور آئی فون کے لیے جلد ہی آ رہی ہے۔