ٹوکیو کے ہوٹل میں جڑی بوٹی کا دم لینے کے بعد عورت ہلاک

ٹوکیو: 20 کے پیٹے میں ایک عورت ٹوکیو کے شیبویا ڈسٹرکٹ کے ہوٹل مارویاماچو میں پیر کی صبح ایک مادہ سانس کے ذریعے اندر لے جاتے ہوئے ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے کہا کہ عورت نے ایک جڑی بوٹی کا دم لیا تھا جو نام نہاد لوپ ہول ڈرگز میں آتی ہے جنہیں قانون نے ابھی بین نہیں کیا۔

پولیس کے مطابق، عورت ہوٹل میں ایک 19 سالہ آدمی کے ساتھ تھی۔ آدمی نے صبح 6 بجے 119 کو کال کی اور اپنی ساتھی کے بے ہوش ہونے کی اطلاع دی۔ اسے دل اور پھیپھڑوں کی بندش کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا اور کچھ ہی دیر بعد مردہ قرار دے دیا گیا۔

آدمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ جڑی بوٹیاں لے کر آیا تھا اور عورت نے پوچھا کہ کیا وہ بھی ان کا دم لے سکتی ہے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.