ٹوکیو: “جلد” الیکشن کروانے کا وعدہ پورا کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کی زد میں وزیر اعظم یوشیکو نودا، امریکی سربراہی میں متنازع آزاد تجارتی معاہدے کی حمایت کرنے کے بعد بظاہر اگلے ماہ ہی انتخابات کا اعلان کرتے نظر آ رہے ہیں۔
غیر مقبول نودا شاید کرشماتی رہنما جونی چیرو کوئیزومی کے 2005 میں الیکشن کا جوا کھیلنے کے جرات مندانہ اقدام کی پیروی کرنا چاہتے ہیں اور بڑی اقتصادی اصلاحات کی اپیل کر کے اپنی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان پر عوامی غصے کو کم کرنا چاہتے ہیں،جو متوقع طور پر مایوس ووٹروں کے ہاتھوں پٹنے والی ہے۔
آزاد خیال کوئیزومی کے اشد ضروری اصلاحات کے طور پر دیو ہیکل ڈاک کے نظام کی نجکاری کے وعدے نے ان کی اپنی جماعت کے قانون سازوں کی جانب سے مخالفت کے باوجود انہیں اس وقت کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حیران کن انتخابی فتح کے حصول میں مدد دی تھی۔ گیری کرٹیس، کولمبیا یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر، نے کہا، “عوام کوئیزومی کو پسند کرتی تھی”۔ “اگر وہ مکمل مار کھانے سے بچنا چاہتے ہیں، تو الیکشن اس سال نہیں ہونے چاہئیں۔”