ٹیوٹا آپس میں پیغام رسانی کر سکنے والی کاروں کی آزمائش کر رہا ہے

سوسونو: ٹیوٹا موٹر کارپ حال ہی میں جاپان میں تعمیر ہونے والے مرکز، جو تین بیس بال اسٹیڈیمز جتنا بڑا ہے، میں کاروں کے ایک حفاظتی نظام کی جانچ میں مصروف ہے جو گاڑیوں کو آپس میں اور جس سڑک پر وہ چل رہی ہوں اس کے ساتھ پیغام رسانی کے قابل بناتا ہے۔

نقل و حمل کے اس ذہین نظام کے مرکز پر کاریں گلیوں پر نصب حساسیوں اور ٹرانسمیٹرز سے ڈیٹا وصول کرتی ہیں تاکہ سرخ بتی کا دھیان نہ کرنے، اندھے مقامات سے گزرنے والی کاریں اور راہگیروں کے سڑک پار کرنے جیسی صورتوں میں حادثوں کا خدشہ کم سے کم کیا جا سکے۔ یہ نظام ایسی کاروں کی آزمائش بھی کرتا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر سکتی ہیں۔

ٹیوٹا کے اہلکاروں نے کہا کہ ذہین کار کی ٹیکنالوجی جو وہ تیار کر رہا ہے، 2014 سے کچھ جاپانی سڑکوں پر آزمائی جائے گی۔ ٹیوٹا کے اہلکاروں نے کہا کہ ایسی صورتوں میں ڈرائیور اکثر اپنی بریکوں پر سخت دباؤ ڈالنے میں ناکام رہتے ہیں چونکہ وہ خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹھیک ٹھیک نشاندہی کے قابل حساسیوں والی ٹیکنالوجی ابھی بھی مہنگی ہے، کبھی کبھار اتنی مہنگی کہ اتنے میں سستی ٹیوٹا کار آ جاتی ہے۔

ٹیوٹا نے ایسے سونار سسٹم بھی تیار کیے ہیں جو ڈرائیوروں کو پارکنگ لاٹس میں ٹکر لگنے سے بچاتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.