ٹوکیو: سستے کیرئیر سٹار فلائر کے ایک ائیر بس 320 کو ہانیدا کے ہوائی اڈے پر اتوار کی رات اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب اس کی کاک پٹی کی کھڑکی پرواز کے دوران تڑخ گئی۔
پولیس اور ائیرلائن کے اہلکاروں کے مطابق، پرواز نمبر 92 رات 10:10 بجے کیتاکیوشو سے روانہ ہوئی۔ پائلٹ نے کہا کہ اس نے پرواز کے قریباً 25 منٹ کے بعد کھڑکی میں تڑیر کا نوٹس لیا۔ اہلکاروں نے کہا ، موسم طوفانی تھا اور زیادہ امکان یہی ہے کہ آسمانی بجلی طیارے سے ٹکرائی۔
طیارے میں 145 مسافر اور عملہ سوار تھا۔ یہ 11 بجے سے کچھ ہی دیر قبل ہانیدا میں اتر گیا۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔