ٹوکیو: ایک اہلکار نے پیر کو کہا، ایک امریکی فوجی ملازم، جس نے مبینہ طور پر اوکی ناوا میں ایک جاپانی اسکول کے طالبعلم کے گھر میں گھس کر اسے زد و کوب کیا تھا، نے معافی مانگ لی ہے۔
ایک دیہاتی اہلکار کے مطابق، 24 سالہ فوجی، جو امریکی ائیر فورس بیس کاڈینا سے تعلق رکھتا ہے، یومیتان، وسطی اوکی ناوا کے گاؤں میں ہفتے کی سہ پہر لڑکے کے ماں باپ سے ملا۔
مذکورہ شخص، جس کا نام خفیہ رکھا گیا، نے مبینہ طور پر ایک اپارٹمنٹ میں گھس کر 13 سالہ لڑکے کو مارا تھا، جبکہ اس سے قبل وہ کرفیو کے گھنٹوں کے دوران گاؤں کے پب میں پیتا رہا تھا۔
اہلکار نے کہا، “والدین نے اسے بتایا کہ وہ اسے جاپانی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور فوجی نے جواب دیا کہ وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہے،” جبکہ اہلکار نے مزید کہا کہ لڑکے نے ایک اور کمرے سے مانیٹر پر یہ گفتگو دیکھی۔
امریکی اعلی کمان نے جاپان میں موجود تمام فوجیوں پر رات کے اوقات کا کرفیو نافذ کر دیا تھا جب دو فوجی ملازمین کو اکتوبر میں اوکی ناوا میں ایک جاپانی عورت کے ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔