ٹوکیو: زیر جامے، جن کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ ریاح کی بو ختم کر دیتے ہیں، ٹوکیو میں ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں، جہاں کے سخت محنتی کاروباری گڑگڑاہٹ کے بغیر ہوا خارج کرنے کا آئیڈیا پسند کرتے محسوس ہوتے ہیں۔
ایک جاپانی ٹیکسٹائل کمپنی نے کئی قسم کے زیر جامے متعارف کروائے ہیں جو اس کے مطابق ناگوار بوئیں روک دیتے ہیں۔
سیرین نامی کمپنی کی ایک ترجمان خاتون نامی یوشیدا نے کہا، “ہمیں پہلا دافع بُو جامہ تیار کرنے میں کچھ سال لگے جو روز مرہ کی زندگی میں پہننے کے لیے آرام دہ ہو لیکن تیز ناگوار بدبوئیں تیزی سے ختم بھی کر دے”۔
“پہلے ہم نے سوچا کہ انہیں ہسپتالوں اور اُن افراد کو بیچا جائے جو طبی نگہداشت کے محتاج ہوتے ہیں۔ تاہم ہمیں حیرانی ہوئی کہ بہت سے عام لوگوں، جیسا کہ کاروباری جو ایسی جگہوں پر ہوتے ہیں کہ انہیں روزانہ لوگوں سے ملنا ملانا پڑتا ہے، نے ان کی خریداری کی،” انہوں نے کہا۔