چیبا کے پارک میں 5 بلیاں، ایک کتے کی زہر خورانی کے بعد پولیس کا والدین کو انتباہ

چیبا: پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ساکائی، صوبہ چیبا کے ایک پارک میں پائے گئے کھانے یا دوسری پڑی ہوئی چیزوں کو ہاتھ لگانے سے روکیں، جس کی وجہ یہ شبہہ ہے کہ اس علاقے میں زہریلا کھانا جان بوجھ کر چھوڑا جا رہا ہے۔

پچھلے ماہ شبہات اٹھ کھڑے ہوئے تھے جب جوؤ پارک میں اپنے کتے کو چہل قدمی کروانے والے شخص کو اس وقت اپنا کتا ڈنگر ڈاکٹر کے پاس لے کر بھاگنا پڑا جب وہ کھڑے ہونے سے معذور ہو گیا۔ مذکورہ کتے کو کئی دن ڈنگر ڈاکٹر کے کلینک میں رکھنا پڑا اور پھر اسے صحتیابی کا پروانہ دیا گیا۔

یہ پارک ایک رہائشی علاقے میں واقعہ ہے اور مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر سے اس علاقے میں پانچ مردہ بلیوں کی اطلاع دی گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.