نودا جمعہ تک ایوانِ زیریں تحلیل کر دیں گے

ٹوکیو: میڈیا نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے دائت کے ایوانِ زیریں کو جمعے تک تحلیل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ الیکشن اگلے ماہ ہو گا، ایک ایسا اقدام جو ممکنہ طور پر انہیں اقتدار سے باہر کر دے گا۔

بڑے جاپانی خبری میڈیا بشمول نیکےئی بزنس ڈیلی اور آساہی شمبن کے مطابق، نودا جلد سے جلد 16 دسمبر اور زیادہ سے زیادہ 20 جنوری تک الیکشن منعقد کروا دیں گے۔

مانیچی شمبن نے کہا کہ نودا جمعہ کو ایوانِ زیریں تحلیل کر کے 9 دسمبر کو الیکشن کا دن مقرر کر سکتے ہیں۔

جب ایک پارلیمانی سیشن کے دوران ان سے الیکشن کے انعقاد پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا۔

انتخابی شکست کا مطلب ہو گا کہ نودا، جنہوں نے ستمبر 2011 میں عہدہ سنبھالا تھا، بمشکل ایک سال وزارتِ عظمی میں گزار کر جانے والے چھٹے جاپانی وزیر اعظم بن جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.