ٹوکیو: آسٹریلیا کی زہریلی سرخ پشت والی مکڑی، جو سب سے پہلے 17 سال قبل جاپان میں دیکھی گئی تھی، آہستہ آہستہ ٹوکیو کی جانب رینگ رہی ہے، جبکہ اہلکاروں نے بدھ کو کہا کہ ان میں سے کم از کم ایک رینگتی مخلوق ہمسایہ شہر میں پائی گئی ہے۔
حکام نے کہا، کاواساکی، جو جنوبی ٹوکیو کے ساتھ لگتا ہے، میں ایک آدمی نے پیر کو اپنے باغ کے ایک فوارے میں پائی جانے والی عجیب و غریب مکڑی اور اس کے تین انڈوں کو کیڑے مار دوا کے ذریعے ہلاک کیا۔
شہری اہلکاروں نے بعد میں تصدیق کی کہ مکڑی سرخ پشت والی تھی، جسے مرکزی حکومت نے گھس بیٹھی اجنبی مخلوق کے طور پر نشان زد کر رکھا ہے جو ملک کے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے۔ یہ صوبہ بشمول کاواساکی ٹوکیو کا قریب ترین علاقہ ہے جہاں یہ مکڑیاں دیکھی گئی ہیں۔