ٹوکیو: ایوانِ زیریں نے جمعرات کو مالیاتی خسارے کا بانڈ جاری کرنے کا ایک نازک بل پاس کر دیا جو ٹوکیو کو اس سال کے سرکاری اخراجات کے بہت بڑے حصے کی ادائیگی کے قابل بنا دے گا، اور اپنی ذاتی ‘مالیاتی پہاڑی’ کا سامنا کرنے سے بچائے گا۔
یہ بل، جو جمعہ کو اپوزیشن کے زیر قبضہ پارلیمان کے ایوانِ بالا سے متوقع طور پر منظوری حاصل کر لے گا، اپوزیشن کے الیکشن کے مطالبے سے اتفاق کرنے کے لیے وزیر اعظم یوشیکو نودا کی کلیدی شرائط میں سے ایک تھا۔
نودا نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ بل، جو مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے کے 40 فیصد بجٹ اخراجات کو کور کرنے کے لیے ٹوکیو کو نئے بانڈ جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے، منظور نہ کیا گیا تو جاپان کی عوامی زندگی کے بہت سے پہلو رک جائیں گے۔
اپوزیشن نے اس وقت تک بل کو ہری جھنڈی دکھانے سے انکار کر دیا تھا جب تک نودا الیکشن بلانے کے ٹھیک ٹھیک اوقاتِ کار کا اعلان نہیں کر دیتے، جن کے بارے میں بدھ کو حکمران جماعت کے ایک سینئر قانون ساز نے تصدیق کی کہ 16 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔
ملک اپنے عمومی اخراجات کے لیے قرض اٹھانے پر بے پناہ انحصار کرتا ہے، جس سے ہمیشہ بدتر ہوتا ہوا قرضے کا مسئلہ جنم لیتا ہے۔