ٹوکیو: بینک آف جاپان کے گورنر ماساکی شیراکاوا نے منگل کو وزارتِ عظمی کے صفِ اول کے امیدوار کی جانب سے مرکزی بینک کی آزادی کو درپیش ایک چیلنج کو تھپڑ دے مارا، اور معیشت کے لیے ان کے حل کو مسترد کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر شینزو ایبے نے مرکزی بینک کی جانب سے “لامحدود” نرمی کا کہا ہے اور سپورٹران کو بتایا تھا کہ بینک آف جاپان کو مجبور کریں گے کہ وہ افراطِ زر تخلیق کرنے کے لیے موثر انداز میں نوٹ چھاپنے کی اسکیم میں حصہ لے۔
جاپان برسوں سے تفریطِ زر کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، ایک ایسی صورتحال جو صارفین کو خرچ کرنے سے روکتی ہے کہ مستقبل میں چیزیں مزید سستی ہو جائیں گی، جس سے طلب میں کمی آتی ہے اور فرمیں سرمایہ کاری سے کتراتی ہیں۔
شری کاوا نے کہا، مرکزی بینک کی آزادی ترقی یافتہ معیشتوں میں ایک کلیدی خصوصیت اور “جاپانی تاریخ اور باقی دنیا سے حاصل شدہ تلخ اسباق” کا پھل ہے۔