احمد سعید بھٹی کے والدِ محترم پاکستان شیخوپورہ میں انتقال کر گئی
اردوورلڈنیوز۱۲نومبر۔جا پا ن کے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری جناب احمد سعید بھٹی صاحب کے والدِ محترم جناب حاجی محمد یوسف بھٹی صاحب علالت کے بعد گزشتہ رات وفات پا گئے ہیں احمد سعید بھٹی والدصاحب کی طبعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے چند روز پہلے ہی پاکستان روانہ ہو گئے تھے ۔
جاپان میں ان کے تمام دوست و احباب اور پاکستان تحریک انصاف کے تما م عہدیدارن نے احمد سعید بھٹی صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان میں تمام پاکستانی کمیونٹی ان کے غم میں برابر شریک ہے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں عالیٰ مقام عطا فرمائے اور احمد سعید بھٹی سمیت تمام اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین
پاکستان میں رابطہ کرنے کے لئے سعیدبھٹی صاحب کے بھائی بدرمنیر بھٹی صاحب کا موبائل نمبر
03004784748