نوم پنہ: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے منگل کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں ایشیا میں تند و تیز علاقائی تنازعات کے دوران شدید ہوتی سیکیورٹی صورتحال سے خبردار کیا۔
جاپانی لیڈر، وسیع تر خیال کے مطابق جو اگلے ماہ الیکشن میں اقتدار سے محروم ہو جائیں گے، نے کمبوڈیا میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر اوباما سے بات چیت کا اہتمام کیا، اور امریکی لیڈر کی خارجہ پالیسی کا مرکز خطے میں منتقل کرنے کی تعریف کی۔ “مشرقی ایشیا میں سیکیورٹی صورتحال کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ جاپان امریکہ اتحاد کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔”
اوباما، جنہیں نودا حکومت کو الیکشن میں درپیش شکست کی وجہ سے ایک اور جاپانی حکومت سے تعلقات بنانے کا معاملہ درپیش ہے، نے امریکہ جاپان تعلقات کے دیرپا ہونے پر توجہ مرکوز کی۔
دریں اثنا چین قریباً سارے جنوبی بحر چین پر ملکیت کا دعوی کرتا ہے، اور جنوب مشرقی ایشیائی پڑوسیوں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی کوششوں میں مزاحمت دکھا رہا ہے، جو بذات خود وہاں علاقائی دعوے رکھتے ہیں۔